ابنا: صلح امام حسن (ع) وہی درجہ رکھتی ہے جو صلح حدیبیہ کو حاصل ہے۔ امام حسن (ع) کی خلافت سے علیحدگی کے 1400 سال بعد امام راحل امام خمینی (رہ) نے قیام کیا اور اس قیام نے آل محمد (ع) کا چھینا ہوا حق لوٹا دیا ہے۔ اب ہم دیکھ رہے ہیں کہ امام خامنہ ای اور سید حسن نصر اللہ طاغوت کے دانت کھٹے کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار بزرگ عالم دین اور مذہبی دانشور آغا مرتضٰی پویا نے مرکزی امام حسین کونسل کے زیراہتمام پرل کانٹی نینٹل ہوٹل راولپنڈی میں منعقدہ ولادت حضرت امام حسن (ع) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ صلح حسن (ع) کے مشن کو امام خمینی (رہ) نے آگے بڑھایا اور تقویٰ کی قدرت کو ثابت کر دکھایا۔ مرتضٰی پویا کا کہنا تھا کہ حجاز میں براجمان طاغوت بھی جلد سرنگوں ہونے جا رہے ہیں۔ جس دن حجاز میں بیٹھے طاغوت زوال پذیر ہوں گے، اس دن انسانیت آزاد ہوگی اور طاغوتی چنگل سے فلسطین و کشمیر آزاد ہوں گے۔
.......
/169